ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حج2020: عازمین کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا نے کیا بڑااعلان، 15جنوری سے15فروری تک پہلی قسط۔15مارچ تک جمع کرنی ہوگی دوسری قسط

حج2020: عازمین کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا نے کیا بڑااعلان، 15جنوری سے15فروری تک پہلی قسط۔15مارچ تک جمع کرنی ہوگی دوسری قسط

Thu, 16 Jan 2020 11:04:46    S.O. News Service

نئی دہلی،16/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) عازمین حج2020کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکیولر جاری کیا ہے-15 جنوری سے15فروری تک پہلی قسط جمع کرنی ہوگی۔ پہلی قسط 81ہزارکی رقم جمع کرنی ہوگی۔ وہیں 15مارچ تک دوسری قسط جمع کرنی ہوگی۔ دوسری قسط میں 1لاکھ20 ہزار کی رقم جمع کرنی ہوگی۔وزارت اقلیتی امور،حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیاکے اعلان کے مطابق فریضہ حج بیت اللہ2020کی ادائیگی کیلئے2لاکھ ہندوستانی مسلمان بغیرکسی سبسڈی کے حج پرجائیں گے- وزیراقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ، حکومت سعودی عرب اوردیگرمتعلقہ ایجنسیاں 2020کوکامیاب بنانے میں تعاون کررہی ہے۔گزشتہ5برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے،حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب امیدظاہرکی جارہی ہے کہ31میں سے صرف14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہے۔17 ریاستوں کے عازمین حج کے بغیرقرعہ اندازی کے حج پر روانہ ہونے کے آثارنظرآرہے ہیں۔مہاراشٹر، گجرات،مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک، کیرلا، تمل ناڈو، تلنگانہ، ہریانہ، جموں کشمیر، دہلی، چھتیس گڑھ اور اْتراکھنڈ سمیت 14 ریاستوں میں ہی قرعہ اندازی کے ممکن ہوگی-


Share: